رسائی کے لنکس

ایران: تین امریکی قیدیوں سے ماؤں کی ملاقات


تین امریکی کوہ پیما کی ماؤں نے،جوپچھلے سال سے ایران میں قید ہیں، ان سے پہلی بار ملاقات کی۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن ’ پریس ٹی وی ‘ نے جمعرات کے روز تہران کے ایک ہوٹل میں شین باؤر ، سارا شورڈ اور جاش فیٹیل کے اپنی ماؤں کے ساتھ ملاقات کے جذباتی مناظر دکھائے۔

شورڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا ہےلیکن انہوں نے کہا کہ اپنے دو ساتھیوں سے علیحدہ رکھا گیا جو بقول شورڈ، ان کے لیے ایک مشکل بات تھی۔

کوہ پیماؤں کی ماؤں نے ایک بارپھر ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر ان نوجوانوں کو رہا کردیں۔

ان تینوں کو گذشتہ سال جولائی میں عراق کے راستے غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیاتھا۔ ان کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ کوہ پیما حادثاتی طورپر راستہ بھٹک کر شمالی عراق کے کرد علاقے سے ایران کی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG