رسائی کے لنکس

ایران امریکی سیاح سارہ شورڈ کو رہاکررہاہے


اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے یہ تصدیق کی ہے کہ تہران امریکی سیاح ، سارہ شورڈ کو بہت جلد رہا کردے گا۔

جمعرات کے روز ایک بیان میں ، ایرانی مشن کے سیکنڈ کونصلر باک صحرائی نے کہا کہ وہ یہ تصدیق کرتے ہیں کہ ایران سارہ شورڈ کو بہت جلد رہا کردے گا۔

ایران نے اس سے پہلے یہ اعلان کیاتھا کہ اس نے پچھلے سال جولائی میں جن تین امریکیوں کو پکڑا تھا ، ان میں سے ایک کو ہفتے کی صبح تہران میں رہا کردیا جائے گا۔

شین بوئز اور سارہ شورڈ اور جوش فیٹا کو 31 جولائی 2009 کو ایران سے لگنے والی شمالی عراق کی سرحد کے اس وقت گرفتار کیا گیاتھا جب وہ وہاں گھوم پھر رہے تھے۔ ان کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ تینوں حادثاتی طورپر سرحد عبور کرکے ایران میں داخل ہوگئے تھے۔

ایرانی عہدے داروں نے ان پر جاسوسی کرنے کے الزام لگایا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس مجوزہ رہائی کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ سوئس سفارت کاروں سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے۔ سوئٹزرلینڈ ایران میں امریکی مفادات کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG