رسائی کے لنکس

سنگساری سفاکانہ سزا ہے: ویٹیکن


سنگساری سفاکانہ سزا ہے: ویٹیکن
سنگساری سفاکانہ سزا ہے: ویٹیکن

ویٹیکن کے ترجمان فریڈریکو لومبارڈی نے کہا کہ کیتھولک چرچ عمومی طورپر موت کی سزا کے خلاف ہے۔

ویٹیکن نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر سفارتی ذرائع کے ذریعے اس ایرانی بیوہ کی زندگی بچانے کی کوشش کرے گا جسے بدکاری کے الزام میں ایران میں سنگسار ی کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

اتوار کے روز ایک بیان میں ویٹیکن کے ترجمان فریڈریکو لومبارڈی نے سنگساری کے ذریعے موت کی سزا کوبہیمانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں انسانی حقوق کے کئی معاملات میں رومن کیتھولک چرچ مداخلت کرتا رہا ہے لیکن یہ اقدام پرائیویٹ طورپر سفارتی ذرائع کے ذریعے کئے جاتے رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیتھولک چرچ عمومی طورپر موت کی سزا کے خلاف ہے۔

ایرانی خاتون سکینہ محمدی اشتیانی کو اپنے خاوند کے انتقال کے بعد دو مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے پر سنگسار کرنے کی سزاسنائی گئی تھی۔

ایرانی محکمہ انصاف کے حکام نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ انہوں نے اشتیانی کے کیس میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ تاہم ابھی تک اشتیانی کی موت کی سزا برقرار ہے اورجس پر دوسرے طریقوں مثلاً پھانسی کے ذریعے بھی عمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔

اشتیانی کی سزا کے خلاف بین الاقوامی سطح پر آوازیں اٹھائی جارہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG