رسائی کے لنکس

ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کا آغاز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فریقین نے اس بات کو سمجھنا شروع کردیا ہے کہ کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے ’’پہلا قدم‘‘ کیا ہو سکتا ہے۔

ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی مشتمل ’گروپ چھ‘ ممالک اور تہران کے نمائندوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔

جنیوا میں ہونے والی اس دو روزہ بات سے قبل گزشتہ ماہ ہونے والے مذاکراتی دور کو مثبت قرار دیا تھا۔

ایران اپنے خلاف عائد بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی چاہتا ہے جب کہ امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی پر مشتمل گروپ اس بات کی یقینی دہانی کا خواہاں ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔

ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ چھ ملکی گروپ ایران کی طرف سے یورینیم افژودہ کرنے کی سرگرمیوں کو کم کرنے کی صورت میں اس پر تعزیرات میں نرمی کرنے کو تیار ہے لیکن ان کے بقول اگر ایسا نہیں ہوتا تو کوئی بھی اقدام منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ فریقین نے اس بات کو سمجھنا شروع کردیا ہے کہ کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے ’’پہلا قدم‘‘ کیا ہو سکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG