رسائی کے لنکس

یورپ میں تعینات ایرانی سفارت کار احتجاجاً مستعفی


سیاسی پناہ کی درخواست کرنے والا ایرانی سفارت کار
سیاسی پناہ کی درخواست کرنے والا ایرانی سفارت کار

فن لینڈ کے شہر ہلسینکی میں ایرانی سفارت خانے کے ایک سفارت کار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینےکے بعد کہا ہے وہ فن لینڈ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔

حسین علی زادہ نے پیر کے روز کہا کہ انہوں نے پچھلے سال صدر احمدی نژاد کے دوبارہ منتخب ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کی حکومتی کارروائیوں کے خلاف استعفی ٰ دیا ہے۔

علی زادہ نے صدر احمدی نژاد پر2009 ء کے انتخابات میں دھاندلی کرنے الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر احمدی نژاد ایران کی نمائندگی نہیں کرتے اور انہیں ایرانیوں میں مقبولیت حاصل نہیں ہے۔

علی زادہ ، ایرانی حکومت کے خلاف احتجاجا ً اپنا عہدہ چھوڑنے والے ،یورپ میں تعینات دوسرے سفارت کار ہیں۔

جنوری میں ناروے میں تعنیات ایراین سفارت کار رضا حیدری نے احتجاجاً اپنا عہدہ چھوڑ دیاتھا اور انہیں وہاں سیاسی پناہ مل گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG