رسائی کے لنکس

ایرانی صدرکی امریکہ سےویزا کی درخواست


امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے نیو یارک میں جوہری امور پر اقوامِ متحدہ کی ایک کانفرنس میں ایرانی وفد کے ہمراہ شرکت کے لیے امریکہ کے سفر کے لیے درخواست کی ہے ۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے صدر دفاتر کے میزبان کی حیثیت سے یہ امریکہ کی ذمّے داری ہے کہ وہ ویزا کے لیے ایرانی صدر کی درخواست کو منظور کرے۔

ایرانی وفد اُس کانفرنس میں شرکت کرے گا جس میں جوہری اسلحہ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے معاہدے یا این پی ٹی پر نظرِ ثانی کی جائےگی۔ اُس معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں ایران بھی شامل ہے۔ مہینہ بھر کی یہ کانفرنس پیر سے شروع ہوگی۔1970 میں این پی ٹی کے نافذ العمل ہوجانے کے بعد سے یہ کانفرنس ہر پانچ سال بعد ہوتی رہی ہے۔

کراؤلی نے کہا ہے کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ مسٹر احمدی نژاد کانفرنس میں کوئى تعمیری کردار ادا کریں۔

امریکہ کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور وہ تہران پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ خفیہ طور پرجوہری اسلحہ تیار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ایران کے کہنا ہے کہ اُس کا جوہری پروگرام پُر امن ہے۔

XS
SM
MD
LG