رسائی کے لنکس

ایرانی طالب علموں کےلیے امریکی ویزا کے اجرا میں نرمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں سیاسی تبدیلی کی امنگوں کی حمایت کی غرض سے امریکہ ایرانی طالب علموں کے لیےامریکی ویزا کے قوائد میں نرمی برتے گا: ہلری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران میں سیاسی تبدیلی کی امنگوں کی حمایت کی غرض سے امریکہ ایرانی طالب علموں کے لیےامریکی ویزا کے قوائد میں نرمی برتے گا۔

جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ہلری کلنٹن نے کہا کہ ایرانی طالب علم اور تبادلے کے دورے پر آنے والوں کو اب دو سالہ ملٹی پل اِنٹری ویزا جاری ہوگا۔ پچھلے ویزے چھ ماہ تک کارگر تھے اور اُن پر امریکہ میں ایک مرتبہ داخل ہوا جا سکتا تھا۔

وزیر خارجہ کلنٹن نے کہا کہ اُنھیں متعدد ایرانی طالب علموں اور ایرانی امریکیوں نے بتایا ہے کہ وہ ویزا کی مدت بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ ان لوگوں کے ساتھ زیادہ مکالمے کا خواہاں ہے جو ایران کے مستقبل کا تعین کر ہے ہیں ، جب کہ اُنھوں نے توجہ دلائی کہ امریکی چاہتے ہیں کہ جن باتوں کو وہ امریکہ کی اعلیٰ اقدار سمجھتے ہیں ، وہ ان کے بارے میں دوسروں کو بتائیں۔

ہلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ اس وقت تک طالب علموں کےساتھ ساتھ کھڑا رہےگا، جب تک ایرانی حکومت اُن کی صلاحیتوں کا گلا گھونٹنے کی درپے ہے۔

XS
SM
MD
LG