رسائی کے لنکس

خطے میں پائیدار امن کے لیے ترکی اور ایران کا تعاون پر زور


ترکی کے وزیراعظم نائب ایرانی صدر سے مصحافہ کر رہے ہیں۔

ترکی، شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کا اہم حمایتی ہے جب کہ روس کے ساتھ ایران بھی اسد حکومت کے حامی ہیں۔

ترکی اور ایران کے رہنماوں نے خطے میں تنازعات اور فرقہ وارانہ تشدد کو ختم کرنے کے لیے تعاون پر زور دیا ہے۔

ترک وزیراعظم احمد داود اغلو نے تہران میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی مشترکہ کوششوں سے خونی فرقہ واریت کو روک سکتے ہیں۔

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اس موقع پر کہا کہ شام کے مسئلے کے حل کے طریقہ کار پر ایران اور ترکی متفق نہیں رہے لیکن دونوں ہی استحکام کی طرف سے پیش رفت کے لیے پرعزم ہیں۔

ترکی، شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کا اہم حمایتی ہے جب کہ روس کے ساتھ ایران بھی اسد حکومت کے حامی ہیں۔

دونوں رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دوطرفہ تجارت کو 30 ارب ڈالر بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

ترکی اور ایران کے مابین 2015ء میں 10 ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت کا بتایا گیا تھا جو کہ گزشتہ برسوں کی نسبت کم تھی۔

XS
SM
MD
LG