رسائی کے لنکس

عراق میں اغوا شدہ امریکی کی ویڈیو


عراق میں ایک شیعہ تنظیم نے ایک ایسے شخص کی ویڈیو جاری کی ہے جسے بظاہر گروپ نے اغوا کیا ہے۔ یہ شخص وہ امریکی کنٹریکٹر معلوم ہوتا ہے جو گذشتہ ماہ لاپتا ہو گیا تھا۔

انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہوئی اس ویڈیو میں ایک شخصو کو امریکی فوجی وردی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ ایک جھنڈے کے سامنے بیٹھا ہے جس عسکریت پسند تنظیم کا نام ’عصائب اہلِ الحق‘ یعنی تنظیمِ اہلِ حق لکھا ہوا ہے۔

جمعے کے روز امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ ایک ساٹھ سالہ امریکی ایسا سلومی 23 جنوری کو لاپتا ہو گیا تھا اور اس کی تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ویڈیو میں موجود شخص نے اپنی شناخت نہیں کروائی، البتہ اس نے تنظیم کے مطالبات پڑھ کر سنائے جن میں عراقی قیدیوں کی رہائی اور عراق سے امریکی فوج کا انخلا شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG