رسائی کے لنکس

logo-print

القاعدہ مخالف لشکر کا رکن اہل خانہ سمیت ہلاک


القاعدہ مخالف لشکر کا رکن اہل خانہ سمیت ہلاک

عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فلوجہ شہر کے نواحی گاؤں میں جمعرات کے روز حکومتی حمایت کے حامی سنی لشکر کے ایک رکن کو اس کے اہل خانہ سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق حملے میں لشکر کے رکن، ان کی بیوی، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کر دیاگیا جب یہ لوگ اپنے گھر کے باغیچے میں سو رہے تھے۔ اس حملے میں ایک لڑکا زخمی بھی ہوا۔

پولیس نے القاعدہ کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

XS
SM
MD
LG