رسائی کے لنکس

عراق: القاعدہ کے ایک سینئر لیڈر کی گرفتاری


عراق: القاعدہ کے ایک سینئر لیڈر کی گرفتاری
عراق: القاعدہ کے ایک سینئر لیڈر کی گرفتاری


عراقی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے اُس آدمی کو گرفتار کر لیا ہے ، جو اُن کے کہنے کے مطابق القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ کا لیڈر ہے اور جس پر الزام ہے کہ اُس نے 2003ء میں بغداد میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر بم سے حملہ کیا تھا۔

فوج کے ایک ترجمان نے ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس میں علی العزّوای کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ میجر جنرل قاسم الموسَوی نے العزّاوی کو عراق کی اسلامی مملکت نامی تنظیم کا کمانڈر بتایا ہے اور کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے صدر دفاتر پر بم کے حملے سمیت اور کئى حملوں میں اُس کا ہاتھ تھا۔

2003ء کے اُس حملے میں عراق میں اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ ترین عہدے دار سرگیو وئیرا ڈی میلو سمیت 21لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG