رسائی کے لنکس

عراق: شادی کی تقریب پر حملے میں 15 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بتایا جاتا ہے کہ جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہ شیعہ مسلمانوں کے لیے مقدس شہر کربلا سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

عراق میں حکام نے کہا ہے کہ شادی کی ایک تقریب پر پانچ شدت پسندوں بشمول خودکش بمباروں نے حملہ کیا، جس سے کم از کم 15 افراد مارے گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق عین التمر نامی قصبے میں اتوار کو ہونے والے اس حملے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہ شیعہ مسلمانوں کے لیے مقدس شہر کربلا سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

عراقی حکام کے مطابق حملہ آوروں کے پاس کلاشنکوف اور دستی بم بھی تھے۔

ایک خودکش بمبار نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا جب کہ دیگر چار شدت پسندوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔

شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG