حملہ آوروں نے پیر کے روز کم از کم چھ افراد کو ہلاک اور لگ بھگ 25کو زخمی کر دیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ دِن کا بدترین تشدد کا واقعہ بغداد کے شمال مشرقی علاقے بقوبہ میں ہوا جہاں ایک کار دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔ دھماکے میں کم سے کم 15افرادزخمی ہوئے۔
اِس سے قبل،موصل کے شمالی شہر میں ہونے والے کا ربم حملے میں ایک برطانوی شہری ہلاک ہوا۔
عراقی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اپنی گاڑی ایک نجی سکیورٹی ادارے کے قاففلے سےٹکرا دی۔ اُنھوں نے بتایا ہے کہ دھماکے میں پانچ شہری زخمی ہوئے۔
موصل، القاعدہ اور دیگر باغیوں کا گڑھ ہے، اور زمین، اقتدار اور تیل کی دولت کےحوالے سے یہ شہر عراق کے عربوں اور کردوں کے درمیان طویل عرصے سے جھگڑے کا سبب بنا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق، فلوجہ کے مغربی شہر میں کار میں نصب بم پھٹنے سےالقاعدہ مخالف ملیشیا کا ایک رکن ہلاک ہوا۔
بغداد میں پیر کے ہی دِن سڑک پر نصب بموں نے عراق کے زراعت کے نائب وزیر کو ہدف بنایا۔ دھماکوں سے پانچ افراد زخمی ہوئے، جِس میں سے ایک وزیر کا محافظ ہے۔
مقبول ترین
1