رسائی کے لنکس

عراق: دو بم دھماکوں میں کم از کم 25 ہلاک

 Iraqi security forces inspect the site of a bomb attack at a market in central Baghdad, Iraq, Dec. 31, 2016
Iraqi security forces inspect the site of a bomb attack at a market in central Baghdad, Iraq, Dec. 31, 2016

جس وقت یہ دھماکا ہوا تو بازار میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور یہاں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے متعدد مزدور گاڑیوں پر سامان لاد اور اتار رہے تھے۔

عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو بغداد کے وسطی علاقے کے ایک مصروف بازار میں دو بم دھماکوں میں کم ازکم 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی "روئٹرز" نے وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایک دھماکا خودکش تھا جب کہ دوسرا ایک نصب شدہ بم پھٹنے سے ہوا۔

جس وقت یہ دھماکا ہوا تو بازار میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور یہاں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے متعدد مزدور گاڑیوں پر سامان لاد اور اتار رہے تھے۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے 50 افراد میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن شدت پسند تنظیم داعش عراق میں ہونے والے اکثر مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی آئی ہے۔

بغداد میں گزشتہ اکتوبر سے سکیورٹی انتہائی سخت ہے کیونکہ اسی مہینے عراقی فورسز نے داعش کے مضبوط گڑھ موصل کا قبضہ بحال کروانے کے لیے کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

موصل کے قرب و جوار میں داعش نے پسپائی اختیار کی ہے لیکن اب بھی مختلف مقامات پر فورسز کو شدت پسندوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG