رسائی کے لنکس

عراق: جوبائیڈن کی طالبانی سے ملاقات


امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور عراق کے صدر جلال طالبانی
امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور عراق کے صدر جلال طالبانی

امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ، جو ان دنوں عراق کے دورے پرہیں، عراق میں نئی اتحادی حکومت کے قیام کی راہ میں حائل تعطل دور کرنے کی کوشش میں صدر جلال طالبانی سے ملاقات کی ۔

بائیڈن اور مسٹر طالبانی کے درمیان پیر کے روز بغداد میں ملاقات ہوئی جو اس ملک میں ان کے دورے کا آخری دن تھا۔ طالبانی کے دفتر نے کہا ہے کہ دونوں راہنماؤں کے درمیان امریکہ اور عراق کے باہمی تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی ۔

امریکی نائب صدر نے عراق کی متحارب سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ان رکاوٹوں کو دور کریں جو نئی حکومت بنانے کی راہ میں حائل ہیں۔ مارچ کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے ، جس میں بڑے پیمانے پر جعل سازی کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، دونوں سیاسی اتحادوں کے درمیان حکومت سازی پر تعطل چلاآرہاہے۔

جوبائیڈن نے اتوار کے روز عراق کے شیعہ وزیر اعظم نوری المالکی اور ان کے انتخابی حریف سابق وزیر اعظم ایاد علاوی سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے بعد بائیڈن نے کہا کہ عراقی مذہبی فرقوں کو مستقبل کی حکومت چلانے کے لیے ایک نمایاں کردار ادا کرنا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG