رسائی کے لنکس

عراق: خودکش کار بم دھماکے میں 28 ہلاک


عراق: خودکش کار بم دھماکے میں 28 ہلاک
عراق: خودکش کار بم دھماکے میں 28 ہلاک

عراق میں جمعہ کو خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ظفرانیہ کے علاقے میں ایک جنازے میں شریک افراد کے قریب خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کر دیا۔ ظفرانیہ دارالحکومت بغداد کے مشرق میں واقع ہے اس کی بیشتر آبادی کا تعلق شعیہ مسلک سے ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ایک روز قبل ہلاک ہونے والے شخص کی نمازہ جنارہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جب یہ دھماکا ہوا، اس میں کم از کم 60 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جمعرات کو عراق کے مختلف شہروں میں تشدد کی کارروائیوں میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عراق میں حالیہ ہفتوں میں پرتشدد کارروائی میں تیزی آئی ہے اور گزشتہ ایسے واقعات میں 200 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG