رسائی کے لنکس

عراق:بم دھماکوں میں 60 سے زائد ہلاک

امریکی محکمہ خارجہ نے بغداد میں ہونے والے ان دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان جان ساکی نے ہفتہ کو دیر گئے ایک بیان میں حملہ آوروں کو ’’اسلام کا دشمن‘‘ قرار دیا۔

عراق میں متعدد بم دھماکوں میں کم ازکم 61 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو دن کے وقت بم دھماکوں سے ریستوران، مصروف بازاروں اور ایسی جگہوں کو نشانہ بنایا جہاں عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے لوگوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے جمع تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بغداد میں ہونے والے ان دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان جان ساکی نے ہفتہ کو دیر گئے ایک بیان میں حملہ آوروں کو ’’اسلام کا دشمن‘‘ قرار دیا۔

ترجمان ساکی نے اس موقع پر ایک مرتبہ پھر عراق میں القاعدہ کے مبینہ لیڈر ابو بکر البغدادی کو زندہ یا مردہ گرفتار کروانے کے لیے حکام کو معلومات دینے والوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کے اعلان کو دہرایا۔

امریکی حکام کا ماننا ہے کہ وہ شام کی سرحد کے قریب روپوش ہے۔

عراق میں حالیہ مہینوں میں پر تشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ماہ ایک ہزار سے زائد افراد ایسے واقعات میں ہلاک ہوئے جو کہ 2008 کے بعد سے سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ تھا۔
XS
SM
MD
LG