رسائی کے لنکس

خودکش بم دھماکے میں نو عراقی فوجی ہلاک


خودکش بم دھماکے میں نو عراقی فوجی ہلاک
خودکش بم دھماکے میں نو عراقی فوجی ہلاک

مشرقی عراق میں ایک فوجی اڈے پر پیر کو ہونے والے طاقتور خودکش بم دھماکے میں کم از کم نو عراقی فوجی ہلاک اور دیگر 14 زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ یہ حملہ دارالحکومت بغداد سے تقریباً 70 کلومیٹر شمال مشرق میں صوبہ دیالا کے علاقے کانان میں کیا گیا جہاں بارود سے لدے ٹرک میں سوار خودکش بمبار نے چوکی عبور کرنے کے بعد فوجی اڈے کی ایک عمارت کے باہر دھماکا کر دیا۔

دھماکے سے فوجی اڈے میں موجود متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں اس قسم کے واقعات کا ذمہ دار القاعدہ سے منسلک گروہوں کو ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG