رسائی کے لنکس

بغداد کے قریب بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک


(فائل فوٹو)

حکام نے بتایا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں اتوار کو یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

پہلا دھماکا ابو غریب میں ایک دکان کے باہر ہوا اور جیسے ہی عراقی سکیورٹی فورسز اور آگ بجھانے والا عملہ وہاں پہنچا دوسرا دھماکا ہو گیا۔

عراق میں سرگرم شدت پسند اپنے حملوں میں زیادہ سے زیادہ ہلاکتوں کو یقینی بنانے کے لیے اکثر و بیشتر پہلے کم شدت کا دھماکا کرتے ہیں اور سکیورٹی اہلکاروں کے اس مقام پر جمع ہونے پر بڑا دھماکا کر دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG