عراقی خصوصی پینل کے سربراہ نے کہا ہے کہ جن کامیاب امیدواروں پر پابندی لگائی گئی تھی، وہ پابندی واپس لے لی گئی ہے اور اب ان میں سے نو اپنی نشتوں پر بیٹھ سکتے ہیں۔
انصاف اور احتساب کمیشن کے چیف علی اللامی نے پیر کے روز بتایا کہ ایک اپیل کورٹ نے یہ پانبدی ختم کر دی ہے۔ اور اب فتح یاب امیدوار اپنی نشتیں حاصل کرسکیں گے۔
کمیشن نے اس سے پہلے سابق صدر صدام حسین کی بعث پارٹی سے مبینہ روابط کے الزام میں پانچ سو سے زائد قانون سازوں پر پابندی لگائی تھی، جن میں یہ 9 بھی شامل تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ ان نو میں سات ایاد علاوی کی اتحادی جماعت عراقیہ کے رکن ہیں۔
اتوار کے روز عراقی انتخابی عہدیدار نے کہا کہ مارچ الیکشن کی دوبارہ گنتی نے ان پارلیمانی نشتوں کے معاملے پر کوئی اثر مرتب نہیں کیا۔
عراقی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ 9 امیدوار نشتوں پر بیٹھ سکتے ہیں
