رسائی کے لنکس

ایران، عراقی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے: کلنٹن


ایران کی دخل اندازی کو زائل کرنے کے لیے امریکہ عراقی ووٹروں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے: امریکی وزیرِخارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اِس بات میں ‘کوئی شک نہیں’ کہ ایران آئندہ ماہ ہونے والے عراق کے عام انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

جمعرات کو ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سماعت کے دوران اپنے بیان میں کلنٹن نے کہا کہ ایران کے علاوہ عراق کے دیگر ہمسائے بھی سات مارچ کی پولنگ کے نتائج پر اثرانداز ہونے کے لیے سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔ اُنھوں نے نام لے کر دوسرے ممالک کی نشاندہی نہیں کی۔

وزیرِ خارجہ، اِن عام اطلاعات کا جواب دے رہی تھیں جِن میں بتایا گیا ہے کہ ایران، عراق کے اندر اپنے اتحادیوں کو رقوم اور مختلف قسم کی حمایت فراہم کررہا ہے۔

اُنھوں نے کانگریس کی کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ کو ایران کی طرف سے انتخابات میں دخل اندازی پر تشویش ہے۔ لیکن اُنھوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر عراقی قوم پرست ہیں اور اِس بات کے مخالف ہیں۔

کلنٹن نے کہا کہ ایران کی دخل اندازی کو زائل کرنے کے لیے امریکہ عراقی ووٹروں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

سنہ 2003 میں امریکی لشکر کشی سے اب تک یہ عراق کے دوسرے بڑے قومی انتخابات ہیں۔

XS
SM
MD
LG