رسائی کے لنکس

ابتدائی ووٹنگ کامیاب رہی: عراقی الیکشن کمشنر


عراق میں اتوار کے روز ہونے والے انتخابات کے اشتہاری پوسٹر
عراق میں اتوار کے روز ہونے والے انتخابات کے اشتہاری پوسٹر

عراقی الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ انتخابات کا آغاز اچھے انداز میں ہوا ہے۔ اتوار کے روز ہونے والے اہم انتخابات میں دو کروڑ کے لگ بھگ عراقی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

عراق کے غیر جانب دار الیکشن کمیشن کے سربراہ فارج الحیدری نے ہفتے کے روز کہا کہ قبل از انتخابات ووٹنگ ’بہت سہولت سے اور بغیر کسی رکاوٹ کے‘ طے پائی۔

تقریباً دس لاکھ عراقی جمعرات کے روز ووٹ قبل از انتخابات ووٹنگ میں ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ ان میں سپاہی، پولیس اہل کار، طبی عملہ، مریض اور قیدی شامل تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ان ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

اس کے علاوہ جمعے کے روز 14 ملکوں میں مقیم لاکھوں عراقیوں نے بھی ووٹ ڈالا۔

تاہم زیادہ تر ووٹر اتوار کے روز عراقی پارلیمان کے لیے چھ ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 325 ارکان کا انتخاب کریں گے۔

ابھی تک کسی پارٹی کو واضح برتری حاصل نہیں ہے، اور نجی پولنگ کے اعداد و شمار پر بھروسا نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم زیادہ تر عراقی تین انتخابی اتحادوں میں سے کسی ایک کو ووٹ دیں گے۔ ان اتحادوں کی قیادت شیعہ جماعتیں کر رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG