رسائی کے لنکس

بیرونِ ملک عراقیوں نے ووٹ ڈالنا شروع کر دیے


بیرونِ ملک عراقیوں نے عراق کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ یہ ووٹنگ کم از کم 14 ممالک میں جمعے کے دن شروع ہوئی۔

پناہ گزینوں کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی ایجنسی نے اندازہ لگایا ہے کہ تقریباً 20 لاکھ عراقی ملک سے باہر آباد ہیں اور ان کی اکثریت شام اور اردن میں ہے۔

تقریباً دس لاکھ عراقیوں کو جمعرات کے روز قبل از وقت ووٹنگ کے لیے اہل قرار دیا گیا تھا۔ ان میں فوجی، پولیس اہل کار، شعبہٴ طب سے وابستہ افراد، مریض اور قیدی شامل ہیں۔

بیشتر عراقی ووٹر اتوار کے روز منعقد کیے جانے والے انتخابات میں ووٹ ڈال کر 325 رکنی ایوان کے ارکان منتخب کریں گے۔ یہ عراق میں 2003ء میں صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹ جانے کے بعد سے ہونے والے دوسرے پارلیمانی انتخابات ہیں۔

XS
SM
MD
LG