رسائی کے لنکس

عراق: مقامی حکومتوں کے انتخابات، سکیورٹی سخت


18 میں سے 12 صوبوں میں ہفتہ کو ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ ملک میں تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ اہل ووٹر ہیں جب کہ 378 نشستوں کے لیے 8 ہزار اُمیدوار میدان میں ہیں۔

عراق میں مقامی حکومت کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جو کہ 2011ء میں امریکی فوج کے انخلاء کے بعد ملک میں ہونے والے یہ پہلے انتخابات ہیں۔

ان انتخابات کا ملک کی قومی قیادت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن 2014ء میں عراق میں پارلیمانی انتخاب سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کی عوام میں مقبولیت کا اس سے پتا چل سکے گا۔

عراق کے 18 میں سے 12 صوبوں میں ہفتہ کو ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ ملک میں تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ اہل ووٹر ہیں جب کہ 378 نشستوں کے لیے 8 ہزار اُمیدوار میدان میں ہیں۔

ملک میں تشدد کے حالیہ واقعات کے تناظر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

جمعہ کو سنی مسلک کے مسلمانوں کی مسجد پر مارٹر گولہ گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ کرکوک میں شیعہ مسلک کی ایک مسجد میں بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
XS
SM
MD
LG