رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک


عراقی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز بغداد میں بم حملوں کے ایک سلسلے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔

سیکیورٹی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بغداد میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر ایک کاربم دھماکہ ہوا جس میں کم ازکم چار پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے، جو وہاں شفٹ کی تبدیلی کے لیے اکٹھے ہوئے تھے، جب کہ کم ازکم 12 افراد زخمی ہوئے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور، دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار لے کر، پولیس اہل کاروں کے ایک گروپ میں گھس گیا۔ ٹیلی ویژن کی فوٹیج میں دھماکے کے مقام پر ایک الٹی ہوئی شعلوں میں لپٹی گاڑی دکھائی گئی ہے۔

ایک اور واقعہ میں ، عہدے داروں نے کہا ہے کہ بغداد کے علاوی علاقے میں ایک بم ایک کار کے نچلے حصے سے ٹکرا گیا جس سے دھماکہ ہوا اور کار میں سوار ایک شخص ہلاک اور کم ازکم دودوسرے زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعہ میں بغداد سے 30 کلومیٹر جنوب محمودیہ کے قصبے میں سڑک کنارے ایک بم پھٹنے سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے



XS
SM
MD
LG