رسائی کے لنکس

عراقی ہوٹل میں آگ لگنے سے 30افراد ہلاک


عراقی شہر سُلیمانیہ کے ایک مصروف ہوٹل میں آگ لگنے سے میں غیر ملکیوں سمیت کم ازکم 30 افراد ہلاک اور 23 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار امریکیوں سمیت کم ازکم دس غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے شہر کے وسطی علاقے میں قائم ہوٹل سوما میں جمعرات کی شب لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا۔

حکام نے کہا ہے کہ کُرد آبادی والے اس شہر میں پیش آنے والا یہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں بلکہ ایک حادثہ ہے جس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کم از کم تین افراد نے آگ کے شعلوں سے جان بچانے کے لیے ہوٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی جو اُن کی موت کا باعث بنی ۔ مرنے والے دوسرے افراد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

عراق کے کُرد آبادی والے علاقوں میں نسبتاََ حالات پر امن ہیں اور یہاں پر استحکام نے کاروبار کرنے کے لیے ترکی و مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

XS
SM
MD
LG