رسائی کے لنکس

عراق پر حملے کا فیصلہ درست تھا: برطانوی وزیرِ اعظم


عراق پر حملے کا فیصلہ درست تھا: برطانوی وزیرِ اعظم
عراق پر حملے کا فیصلہ درست تھا: برطانوی وزیرِ اعظم

برطانیہ کے وزیرِ اعظم گورڈن براؤن نے عراق پر حملہ کرنے کے برطانیہ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ درست وجوہات کی بنا پر کیا جانے والا درست فیصلہ تھا۔

جب برطانیہ نے عراقی جنگ میں شمولیت اختیار کی تھی اس وقت براؤن وزیرِ خزانہ تھے۔ وہ جمعرات کے روز عراقی جنگ میں ہونے والے غلطیوں کے بارے میں سرکاری سطح پر ہونے والی انکوائری کے سامنے پیش ہوئے۔ یہ انکوائری جمعرات کے روز شروع ہوئی۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ کی حیثیت سے دفاعی اخراجات سے متعلق فیصلے کیے تھے۔ ان کا اصرار ہے کہ یہ دفاعی اخراجات وافر تھے۔

ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ انھوں نے اس بات کو یقینی نہیں بنایا تھا کہ عراق میں برطانوی فوجیوں کو مناسب ساز و سامان ملے اور یہ کہ انھوں نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے خاندانوں سے زیادہ ہمدردی کا سلوک نہیں کیا۔ تاہم وزیر اعظم نے کہا دفاعی اخراجات مناسب تھے۔

جنوری میں سابق وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے پبلک انکوائری کو بتایا تھا کہ انھیں 2003ء میں امریکی قیادت میں عراق پر حملے کے بارے میں کوئی پشیمانی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ صدام حسین کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تھے۔ تاہم بعد میں ایسے کسی ہتھیار کا سراغ نہیں ملا تھا۔

XS
SM
MD
LG