رسائی کے لنکس

عراق: دولت اسلامیہ کے حملے میں ایرانی جنرل ہلاک


پاسداران انقلاب کی طرف سے اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بریگیڈئیر جنرل حامد تقاوی بغداد کے شمال میں سمارا شہر کا دفاع کرنے والی عراق فوج کے ساتھ بطور مشیر کے کام کر رہے تھے۔

ایران کی فورس ’پاسداران انقلاب‘ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک اعلیٰ عہدیدار عراق میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔

پاسداران انقلاب کی طرف سے اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل حامد تقاوی بغداد کے شمال میں سمارا شہر کا دفاع کرنے والی عراق فوج کے ساتھ بطور مشیر کے کام کر رہے تھے۔

سمارا شہر میں امام عسکری کا مزار ہے جو شعیہ برادری کے لیے انتہائی مقدس مقام ہے۔

خبر رساں ادارے رائیڑز کے مطابق تقاوی ہفتہ کو اس وقت ہلاک ہوئے جب دولت اسلامیہ کے ماہر نشانہ بازوں نے اُن پر فائرنگ کی، اس حملے میں بریگیڈیئر جنرل حامد تقاوی کے کئی ساتھی زخمی بھی ہوئے۔

تقاوی 1980ء کی دہائی میں عراق ایران آٹھ سالہ جنگ میں بھی حصہ لے چکے تھے۔

حال ہی میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں عراقی فوج کے لیے ایران کی طرف سے تربیت اور مشاورت کی فراہمی کے حوالے سے کردار میں اضافہ ہوا ہے تاہم تہران اس بات سے انکار کرتا آیا ہے کہ اس نے اپنی لڑاکا فوج بھی عراق بھیج رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG