رسائی کے لنکس

عراق: پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، 37 افراد ہلاک


فوجی اور نیم فوجی اہل کار اِس علاقے سے دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔۔ یہ خود کش بم حملہ، سمارہ کے نزدیک ہوا، جو بغداد کے شمال مغربی علاقے اور داعش کے زیر تسلط رمادی میں واقع ہے، جس کا ہدف سلامتی افواج تھیں

عراقی سکیورٹی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ داعش کے شدت پسند پیر کے دِن دھماکہ خیز مواد بھرا ٹینکر ایک عراقی پولیس اسٹیشن کے اندر لے جانے میں کامیاب رہے، جہاں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 37 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔

یہ خود کش بم حملہ، سمارہ کے نزدیک ہوا، جو بغداد کے شمال مغربی علاقہ اور داعش کے زیر تسلط رمادی میں واقع ہے۔ اس کا ہدف سلامتی افواج تھیں، جس کے نتیجے میں اسٹیشن کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

فوجی اور نیم فوجی اہل کار اِس علاقے سے دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG