رسائی کے لنکس

داعش نے پالمیرہ میں 20 افراد کو قتل کر دیا: رپورٹ


دوسری طرف ہمسایہ ملک عراق میں گزشتہ رات انبار کے صوبے میں خودکش دھماکوں میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

داعش کے جنگجوؤں نے شام کے قدیم شہر پالمیرہ میں 20 مردوں کو گولی مارکر ہلاک کر دیا ہے۔

برطانیہ میں قائم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان افراد پر حکومت کا حمایتی ہونے کا الزام عائد کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔

شدت پسند سنی جنگجوؤں نے گزشتہ ہفتے مرکزی شہرجس کو تدمر بھی کہتے ہیں، کا قبضہ سرکاری فوجوں سے چھین لیا تھا۔

پالمیرہ پہلا شامی شہر ہے جس کا قبضہ داعش نے براہ راست شامی سرکاری فوجوں سے چھینا ہے جبکہ اس سے قبل دوسری آبادیوں کا قبضہ انہوں نے حریف جنگجو گروہوں سے حاصل کیا تھا۔

پالمیرہ کے تاریخی شہر کے کھنڈرات 2000 سالے پرانے ہیں اور ان کا شمار اقوام متحدہ کے ثقافت، تعلیم و سائنس سے متعلق ادارے "یونیسکو" کی عالمی ورثے کی فہرست میں ہوتا ہے۔

دوسری طرف ہمسایہ ملک عراق میں گزشتہ رات انبار کے صوبے میں خودکش دھماکوں میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہاں حکومت نواز فورسز شدت پسند تنظیم کی گرفت کو کمزور کرنے کے لئے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG