رسائی کے لنکس

کربلا میں بم کے دھماکے میں20 زائرین ہلاک


کربلا میں بم کے دھماکا
کربلا میں بم کے دھماکا


عراقی پولیس نے کہا ہے کہ کربلا شہر کے قریب ایک موٹر سائیکل بم کے دھماکے میں کم سے کم 20 شیعہ زائرین ہلاک اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ۔

عہدے داروں کا کہنا ہے دھماکا بدھ کے روز اُس وقت ہوا جب شیعہ زائرین امام حسین کے چہلم کے لیے کربلا جارہے تھے۔

بدھ کے روز ہی بغداد میں سڑک کے کنارے بموں کے دو الگ الگ دھماکے ہوئے۔ ان حملوں کا ہدف بھی شیعہ زائرین تھے۔پہلا حملہ شہر کے مغربی علاقے میں ہوا ، جس میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔دوسرا دھماکا جنوب مغربی بغداد میں ہوا، جس میں تین زائرین زخمی ہوگئے۔

پیر کے روز بغداد میں کسی خود کُش حملہ آور عورت نے شیعہ زائرین کے ایک ہجوم میں خود کو دھماکے سے اُڑا کر کم سے کم 41 لوگوں کو ہلاک اور 100 سے زیادہ کو زخمی کردیا تھا۔

ہر سال ہزاروں لاکھوں شیعہ زائرین امام حسین کے چالیسویں کے موقعے پر پیدل چل کر کربلا پہنچتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG