رسائی کے لنکس

عراق میں فوجی آپریشن کا نام تبدیل


عراق میں فوجی آپریشن کا نام تبدیل
عراق میں فوجی آپریشن کا نام تبدیل

امریکہ کے محکمہٴ دفاع نے فیصلہ کیا ہے کہ عراق میں امریکی آپریشن کا نام تبدیل کر کے ’صبحِ نو‘ رکھ دیا جائے۔

اس سے پہلے ان کارروائیوں کا نام آپریشن آزادیِ عراق تھا۔

وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے اس ہفتے ایک یادداشت میں کہا ہے کہ یہ تبدیلی عراقی حکومت کے ساتھ تعلقاتِ نو کی عکاس ہے

یہ تبدیلی ستمبر میں اس وقت نافذ العمل ہو گی جب عراق میں امریکی فوج کی تعداد تقریباً 50 ہزار رہ جائے گی، اور عراقی فوج اپنی قومی سلامتی کے دفاع کی ذمے داریاں سنبھالنے کے قابل ہو گی۔

XS
SM
MD
LG