رسائی کے لنکس

ریفرنڈم: عراق کا وزیرِ اعظم کون ہو گا


عراق کے امریکہ مخالف عالم مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے جمعے کے روز ایک ریفرنڈم میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے جس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ عراق کا اگلا وزیرِ اعظم کون ہو گا۔

مقتدیٰ الصدر کی شیعہ جماعت نے سات مارچ کے انتخابات میں 39 نشستیں حاصل کی تھی، جس کے بعد سے انہیں بادشاہ گر کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم ایاد علاوی کے سیکیولر اتحاد نے 91 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ موجودہ وزیرِ اعظم نوری المالکی کے اتحاد کو 89 نشستیں ملی ہیں۔

ہفتے کے روز ریفرنڈم میں مقتدیٰ الصدر کے حامی اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ وہ وزارتِ عظمیٰ کے کس امیدوار کی حمایت کریں۔ ان امیدواروں میں الصدر کے مخالف المالکی بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ایاد علاوی، ابراہیم الجعفری، سابق نائب وزیرِ اعظم عادل عبدالمہدی، اور محمد جعفر الصدر اس دوڑ میں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG