رسائی کے لنکس

logo-print

عراق میں خود کش حملہ آور نے 41 افراد کو ہلاک کر دیا


شیعہ زائرین یکم فروری کو بغداد سے کربلا کی طرف جا رہے ہیں

عراقی پولیس نے کہا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے شیعہ زائرین کے اجتماع میں خود کو دھماکے سے اڑا کر 41 افراد کو ہلاک اور ایک سو سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک خاتون تھی اور اس نے پیر کے روز زائرین کے مجمعے میں اپنی خودکش بیلٹ دھماکے سے اڑا دی۔

ہلاک ہونے والے زائرین ان لاکھوں شیعہ زائرین کا حصہ تھے جو اس ہفتے کربلا کی زیارت کے لیے جا رہے ہیں۔ کربلا میں اس ہفتے حضرت امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔

ماضی میں کئی بار شیعہ زائرین کے اجتماعات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG