رسائی کے لنکس

عراق: اپریل ہلاکت خیز مہینہ، حملوں میں 712 افراد ہلاک


اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جون 2008 کے بعد سے عراق میں اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جون 2008 کے بعد سے عراق میں اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

عراق میں اقوام متحدہ کے مشن سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں 712 افراد ہلاک اور 1633 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 595 شہری تھے جب 117 عراق کی سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔

اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے ایک تہائی صوبہ بغداد میں حملوں کا نشانہ بنے۔

تشدد کے واقعات سے متاثر ہونے و الے دیگر صوبوں میں کرکوک، صلاح الدین، دیالا شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG