رسائی کے لنکس

جولائی عراق کے لیے دو سالوں میں ہلاکت خیز


عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ جولائی میں ملک میں تشدد کے واقعات میں 535 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے جو پچھلے دو سال کے دوران کسی ایک مہینے میں ہونے والا سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔

یہ اعداد و شمارصحت ، دفاع اور داخلی امور کی وزارتوں نے جاری کیے ہیں۔ مئی 2008 ء میں عراق میں 563 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ملک میں مارچ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد عراق میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

عراقی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عسکریت پسند انتخابات میں کسی ایک اُمیدوار کو واضح برتری حاصل نہ ہونے سے پید ا ہونے والے سیاسی بحران کا فائدہ اٹھا کرامن وامان کی بحالی میں ملنے والی کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرر ہے ہیں۔

تشدد کی لہر میں حالیہ اضافہ ایک ایسے وقت ہو ا ہے جب امریکی فوج عراق میں اپنی جنگی کارروائیاں ختم کرنے کی تیاری کرر ہی ہے۔

پچھلے ہفتے ایک بیان میں نائب صدر جوزف بائیڈن نے کہا تھا کہ اگست کے آخر تک 95 ہزار امریکی فوجی وطن واپس آجائیں گے اور صرف 50 ہزار عراق میں رہ جائیں گے جن کا کام مقامی سکیورٹی فورسز کو تربیت دینا اور ملک میں امریکی تنصیبات کی حفاظت ہوگا۔

XS
SM
MD
LG