رسائی کے لنکس

عراق : بم دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت چھ ہلاک


عراق : بم دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت چھ ہلاک
عراق : بم دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت چھ ہلاک

عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز مختلف بم دھماکوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت بغداد کے علاقے بایا (Bayaa)میں بس اڈے کے قریب کار بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہوئے۔ جائے وقوع پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ یہاں ایک اور دھماکا ہوا جس کا ہدف حکام کے بقول وہاں پہنچنے والے پولیس اہلکار اور امدادی کارکن تھے۔ اس واقعے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

دریں اثنا پولیس کے مطابق وسطی بغداد میں یکے بعد دیگرے سڑک کنارے نصب دو بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

ادھر جنوب مغربی علاقے کرکوک میں سڑک میں نصب بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو شہری زخمی ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG