رسائی کے لنکس

عراق میں تین کار بم دھماکے، چھ ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عراقی حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی شہر کرکوک میں بد ھ کو تین کار بم دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور لگ بھگ70 زخمی ہو گئے ہیں ۔

عہدیداروں نے بتایا ہے کہ یہ دھماکے شہر کے مختلف حصوں میں مختصروقفوں سے ہوئے۔ پہلا دھماکاسکیورٹی فورسز کی ایک عمار ت کے باہر جب کہ دوسر ا پولیس کی ایک گاڑی کے قریب ہوا لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ تیسرے کار بم دھماکے کا ہدف کیا تھا۔

تیل کی دولت سے مالا مال کرکوک میں عرب، کرد اور ترکمن برادری سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان جھگڑے بھی ہوتے رہے ہیں۔ کردوں کی طرف سے کرکوک کو ایک الگ آزاد علاقہ بنانے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے لیکن یہاں آباد عرب اس کی مخالفت کرتے آئے ہیں۔


XS
SM
MD
LG