رسائی کے لنکس

logo-print

خودکش کار بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک


پولیس کا کہنا ہے کہ عراق کے جنوبی صوبے دیالا میں گشت پر معمور امریکی اور عراقی سکیورٹی فورسز پر کیے گئے ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم چار عراقی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی حکام نے فوری طور پر جمعے کی صبح ہوئے اس حملے میں جانی نقصانات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

عراقی پولیس کے مطابق حملہ دارالحکومت بغداد سے 115 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع شہر جلاولا میں کیا گیا اور اس میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دریں اثناء بغداد کے علاقے دؤرا میں کوڑے کے ڈھیر میں رکھابم پھٹنے سے کم از کم دو شہری ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

عراق میں گذشتہ چند ماہ میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو کہ مبصرین کی رائے میں اس سال ہوئے عام انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل میں تاخیر اور اس سے جڑے دیگر مسائل کا نتیجہ ہے۔

XS
SM
MD
LG