رسائی کے لنکس

عراق بم دھماکوں میں 10 ہلاک


عراقی پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں ایک کیفے کے باہر کاربم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایاکہ جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہ امریکہ مخالف شعیہ عالم دین مقتدیٰ الصدر کا گڑھ ہے۔

مشرقی بغداد کے جس کیفے کے باہر یہ دھماکا ہوا وہ نوجوان نسل میں مقبول ہے جہاں وہ چائے پینے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔

بعداد کے جنوب میں ایک اور بم کو ناکارہ بنانے کے دوران دوعراقی فوجی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں جب کہ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کے ایک اورعلاقے میں سٹرک میں نصب بم پھٹنے سے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

رواں ہفتے عراق میں ایک ہی دن میں دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 110 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اسے اس سال کا بدترین پرتشدد دن قرار دیا جار ہا ہے۔

XS
SM
MD
LG