رسائی کے لنکس

بغداد: حملوں کا سلسلہ، 14 افراد ہلاک


فائل
فائل

ایک خودکش بم حملہ آور اور متعدد مسلح افراد نے ایک یونیورسٹی کو ہدف بنایا، جس میں پانچ افراد ہلاک اور 13 سے زائد زخمی ہوئے

اتوار کے روز عراق میں حملوں کا ایک سلسلہ جاری رہا، جس میں بغداد کی ایک شیعہ درسگاہ میں انتہائی مہارت سے کیا جانے والا حملہ بھی شامل ہے، جس میں کم ز کم 14 افراد ہلاک، جب کہ تقریباً 50 زخمی ہوئے۔

ایک خودکش بم حملہ آور اور متعدد مسلح افراد نے ایک یونیورسٹی کو ہدف بنایا، جس میں پانچ افراد ہلاک اور 13 سے زائد زخمی ہوئے۔

شعبہٴطب سے وابستہ اہل کاروں نے اِن اموات کی تصدیق کی ہے، لیکن تشدد کی اُن کارروائیوں کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔

فوری طور پر کسی نے اِن بم حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

لیکن، ایسے میں جب 30 اپریل کے پارلیمانی انتخابات سر پر ہیں، عراق بھر میں تشدد کی کارروائیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں، اور شدت پسندوں نے شیعہ قیادت والی حکومت کو بدنام کرنے کی ٹھان لی ہے۔
XS
SM
MD
LG