رسائی کے لنکس

عراق: تشدد کے تازہ لہر میں ایک سنی عالم دین اوراعلیٰ پولیس اہل کار ہلاک


بغداد میں تشدد
بغداد میں تشدد

بدھ کے روز عراقی دارالحکومت بغداد میں تشدد کی لہر کے نتیجے میں ایک سنی عالم دین اور پولیس کا ایک سینیئر عہدےدار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے حملے میں مسلح افراد نے شمالی بغداد میں الرحمن مسجد کے باہر ایک عالم دین پر فائر کھول دیا۔

مغربی بغداد میں بریگیڈیئر جنرل ارکان محمد علی اپنی کار میں نصب کیے گئے ایک بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

سات مارچ کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے، جس میں کوئی بھی واضح برتری حاصل نہیں کرسکا، وسطی بغداد میں حملوں میں نمایاں طورپر تیزی آئی ہے۔ عراقی عہدے داروں کو خدشہ ہے کہ سیاسی غیریقینی سے انتہا پسندانہ تشدد دوبارہ بھڑکنے کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ،خاص طورپر عراق میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کے ہاتھوں۔

XS
SM
MD
LG