رسائی کے لنکس

عراق: کار بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک


عراق: کار بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک
عراق: کار بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک

عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو شمالی شہر موصل میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بدوش جیل کے سکیورٹی اہلکاروں کے لیے قائم رہائشی علاقے میں ہونے والے اِن بم دھماکوں میں 16افراد زخمی بھی ہوئے۔ مرنے والوں میں جیل کا ایک عہدیدار بھی شامل ہے۔

بدوش جیل میں عسکریت پسندوں اور القاعدہ کے شدت پسندوں کے علاوہ عراق کے مختلف علاقوں سے پکڑے جانے والے دیگر جرائم پیشہ افراد قید ہیں۔

اُدھر پیر کو ہی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور چار پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

حالیہ مہینوں میں شدت پسندوں کی طرف سے عراقی پولیس اور سرکاری اہلکاروں پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

تشدد کا یہ تازہ واقعہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب عراق کی مسلح افواج کے سربراہ نے وائس آف امریکہ کے فارسی نیوز نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ماضی کے برعکس اب القاعدہ اور دیگر دہشت گردوں کے لیے عراق میں کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG