رسائی کے لنکس

عراق: سمرہ بم دھماکہ، کم از کم 17 افراد ہلاک


یہ حملہ سمرہ کے علاقے میں ہوا جہاں کی اکثریت سنی آبادی پر مشتمل ہے، جو بغداد سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے

جمعرات کو عراقی دارالحکومت کےشمال میں واقع ایک مصروف مارکیٹ میں ٹرک بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

یہ حملہ سمرہ کے علاقے میں ہوا جہاں کی اکثریت سنی آبادی پر مشتمل ہے، جو بغداد سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

دوسری طرف، بغداد کے مضافات میں ایک بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے۔ اس سال فرقہ وارانہ حملوں میں تیزی آئی ہے۔


جمعرات کی شام سمرہ مارکیٹ بم دھماکے کی زد میں آئی، جو شہر میں کریانہ کی ایک بڑی منڈی ہے، جہاں دن چڑھنے سے پہلے لوگ بچے کھچے سودے سلف کی ارزاں داموں فروخت سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔

بدھ کو ملک بھر میں ہونے والے بم حملوں اور گولیاں چلنے کے واقعات میں کم از کم 75 افراد ہلاک، جب کہ 200سے زائد زخمی ہوئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک ایک بار پھر خانہ جنگی کی لپیٹ میں آتا جا رہا ہے، ایسے میں جب القاعدہ سے منسلک سنی شدت پسند عناصر روزانہ کی بنیاد پر شیعہ آبادی کو حملوں کا ہدف بنا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک تقریباً 4000افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر کی ہلاکت اپریل کے بعد اُس وقت ہوئی جب شیعہ قیادت والی حکومت کی افواج نے شمالی بغداد میں خیمہ زن سنی مظاہرین پر کارروائی کی۔
XS
SM
MD
LG