رسائی کے لنکس

عراق: فوج کے تربیتی مرکز پر حملے میں 61 ہلاک


عراقی دارالحکومت بغداد میں منگل کو ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 61 زیر تربیت عراقی فوجی ہلاک جب کہ 125 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی جب بغداد کے مرکزی علاقے میں فوج کے ایک تربیتی مرکز سے ٹکرائی تو اُس وقت وہاں بڑی تعداد میں زیرتربیت فوجی موجود تھے۔

تربیتی مرکز پر یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب عراق سے امریکی لڑاکا فوجیوں کا انخلاء جاری ہے اور حکام نے اعلان کر رکھا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک یہ عمل مکمل ہو جائے گا ۔

XS
SM
MD
LG