رسائی کے لنکس

کار بم دھماکوں میں 18 افراد ہلاک


کار بم دھماکوں میں 18 افراد ہلاک
کار بم دھماکوں میں 18 افراد ہلاک

عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگر ے ہوئے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح ساڑھے 11 بجے شہر کے پرہجوم چوراہے نیصور کے نزدیک ہوئے جہاں کئی حکومتی اور نجی دفاتر قائم ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو عراقی وزارتِ داخلہ کی عمارت کے باہر تعینات تھے۔ دھماکوں کے وقت وہاں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل ہوئے انتخابات کے بعد سے عراق میں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG