رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکے میں دو پولیس اہل کار ہلاک


وسطی بغداد میں سڑک کنارے ایک بم دھماکے میں دو پولیس اہل کار ہلاک اور کم ازکم چار دوسرے زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعہ میں جنوبی بغداد میں ایک کار میں نصب بم اتوار کی رات پھٹ گیا ،جس سے ایک پولیس اہل کار اور دو عام شہری زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی عہدےد اروں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ شہر کے صادیہ ضلع میں ہوا۔

اس سال مارچ میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ، جس میں کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، عراق تشدد کی ایک نئی لہر کی لپیٹ میں ہے۔

کچھ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ شورش پسند ملک میں جاری سیاسی تعطل کا فائدہ اٹھا کر حالیہ عرصے میں حاصل کیے جانے والے سیکیورٹی فوائد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG