رسائی کے لنکس

logo-print

پنٹاگان کی جانب سے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سڑک کنارے ایک بم دھماکے میں ایک امریکی اہل کار ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایک امریکی فوجی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سٹرک پر نصب بم سے ٹکرانے والی گاڑی اس قافلے میں شامل تھی جو اتوار کی رات تکریت کے شمال کی جانب حرکت کر رہا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان ایرک فاہون نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہل کار کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

عراق میں اس وقت پانچ ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جو وہاں عراقی فورسز اور داعش کے جنگجوؤں کے خلاف لڑنے والی کرد ملیشیا کے تربیتی اور مشاورتی امور سر انجام دے رہے ہیں۔

پنٹاگان کا کہنا ہے کہ سن 2014 میں عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ وہاں ہلاک ہونے والا 13 امریکی اہل کار ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG