رسائی کے لنکس

عراق: سنّی عربوں کی اہم پارٹی الیکشن میں حصّہ لے گی


عراقی پارلیمنٹ کے ایک اہم سنّی عرب رُکن نے کہا ہے کہ اُن کی پارٹی عنقریب ہونے والے انتخابات میں حصّہ لے گی۔ اُن کے اس بیان سے اس بارے میں تشویش میں کمی آئى ہے کہ اقلیتی سنّی سیاست داں سات مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ صالح المطلق نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اُن کی پارٹی،‘ قومی مکالمہ محاذ’ ، اُس اتحاد کے ایک حصّے کے طور پر انتخابات میں حصّہ لے گا ، جو عراق کی برسرِ اقتدار مذہبی شیعہ پارٹیوں کو چیلنج کررہا ہے۔انہوں نے عراقیوں کی حوصلہ افزائى کی ہے کہ وہ ووٹ ڈالیں۔

پچھلے ہفتے جب مطلق کے الیکشن میں حصّہ لینے پر پابندی عائد کی گئى تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ اُن کی پارٹی الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی۔ وہ اُن لگ بھگ 500 بیشتر سنّی اُمیدواروں میں شامل ہیں ، جنہیں صدام حسین کی خلافِ قانون بعث پارٹی کے ساتھ مبیّنہ رابطوں کی وجہ سے الیکشن کے لیے نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

اُمید واروں کے خلاف اس پابندی نے عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو بھڑکادیا ہے اور کچھ عراقیوں نے انتخابات کے جائز ہونے کے بارے شک و شبہے کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG