رسائی کے لنکس

logo-print

اسلامک سٹیٹ آف عراق گروپ کی شیعوں پر مزید حملوں کی دھمکی


اسلامک سٹیٹ آف عراق گروپ کی شیعوں پر مزید حملوں کی دھمکی

عراق میں القاعدہ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اس ہفتے بغداد کے شیعہ اکثریتی اضلاع میں ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کم ازکم 64 افراد ہلاک اور 360 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

ایک عسکریت پسند ویب سائٹ پر جمعے کو شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق اسلامک سٹیٹ آف عراق نے شیعہ اکثریتی ملک پر مزید حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں منگل کو ریستورانوں اور کیفے ہاؤسوں میں موجود شیعوں کاقتل ، مستقبل میں آنے والے بہت سے ہلاکت خیز دنوں میں سے پہلا دن تھا۔

اسلامک سٹیٹ آف عراق ایک ایسی تنظیم ہے جس میں عراق میں موجود القاعدہ اور دوسرے سنی شورش پسند دھڑے شامل ہیں۔

تنظیم نے اس ہفتے بغداد کے ایک گرجا گھر میں اتوار کے اجتماع کے دوران مہلک حملے کی ، جس میں 58 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ عیسائیوں پر بھی مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔

XS
SM
MD
LG